وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات سے عوام کو ریلیف میسر آرہا ،مظہر وارثی

گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں مظہر حسین وارثی حبیب الرحمن مغل اور حاجی شبیر نے اپنا مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا روزگار سکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی اور غریب اور متوسط طبقہ کے لیے اجتماعی شادیوں کا جو سلسلہ شروع کیا وہ لائق تحسین ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کو بھرپور ریلیف میسر ہوگا قرضوں کی فراہمی سے نوجوان برسر روزگار ہو کر اپنے گھریلوں معاملات بدرجہ احسن چلا سکیں گے اور انہیں اپنا کاروبار میسر ہوگا جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اجتماعی شادیوں میں غریب اور مستحق لوگوں کی اجتماعی شادیوں کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ بھی کا انتہائی احسن اقدام ہے اس سے جو گھروں میں بیٹھی بچیاں مالی معاملات اور پریشانیوں کے باعث شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکتی تھی انہیں بھی اب والدین باعزت طور پر گھروں سے رخصت کرسکیںگے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات انتہائی احسن ہیں اور اس سے عوام کو بھرپورریلیف میسر آرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن