فیروزوالہ:زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی رفتار پر کمشنر لاہور کاعدم اطمینان 

 فیروزوالہ(نامہ نگار ) تحصیل فیروز والا اور ضلع شیخوپورہ میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی رفتار پر کمشنر لاہور ڈویژن نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور محکمہ مال کے حکام اور اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر زرعی انکم ٹیکس کے پرانے ڈیفالٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے اور رواں مالی سال کے تشخیص شدہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن