3 کارروائیوں  میں  30 خوارج ہلاک، 16 گرفتار

 سکیورٹی فورسز نے خیبر پی کے میں تین علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 30 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ 16 کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں کچھ شدید زخمی بھی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کرنے اور دہشت گردوں کو نابود کرنے کے لیے اپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیاہے۔یہ دہشت گردی اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے ان کے خلاف آپریشنز لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیئے۔راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور کے نام سے ہوئی۔خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں حالیہ دنوں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ان کی کارروائیوں سے قبل آپریشن کر کے ان کو ہلاک کر دیا گیا یا گرفتار کر لیا گیا۔ملک بھر میں سیکیورٹی ادارے کومبنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ہر سٹیک ہولڈر اور شہری اپنا کردار ادا کرے تو دہشت گردوں کو کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی راہ میں افغان مہاجرین کابے مہار ہونا بھی شامل ہے۔ان میں کئی دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں اور کئی تو خود بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں موجود قانونی یا غیر قانونی مقیم  افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھجوایا جائے۔ایسا کئے بغیر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن