گھروں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کی جائے،ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن

اسلام آباد(خبر نگار )بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گھروں میں چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ یہ بات وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن  نے اسلامک ریلیف اور یونیسیف کی زیر شراکت ’’قومی بین المذاہب تحفظِ اطفال فورم ‘‘کی افتتاحی تقریب  کی صدارت کے موقع پر کہی۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ’’بین المذاہب چائلڈ پروٹیکشن فورم ‘‘کی افتتاحی تقریب میں وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ  سماجی تنظیموں کے نمائندوں، جید علماء  کرام اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا اہم مقصد بچوں کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ تیار کرنا تھا، جس کے تحت تمام شراکت دار مل کر اپنا کردار ادا کریں۔  

ای پیپر دی نیشن