دھنوٹ (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار)شہید بینظیر بھٹو عظیم لیڈر تھی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امداد اللّٰہ عباسی ،ٹکٹ ہولڈر عاشق محمد خاں جوئیہ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات جام محمد وارث ،پی پی دھنوٹ کے صدر رانا منور حسین ،ملک رمضان جیتال ودیگر نے 27 دسمبر دخترِ مشرق قائد جمہوریت شہید بینظیر بھٹو کا 17واں یومِ شہادت کے موقع پر گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی بی شہید نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی خدمت اور غریب عوام کے حقوق کی بات کی اور عوام کی خاطر جام شہادت نوش کیا