درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹ گئے‘کالاشا کاکو مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور قتل 

لاہور‘فیروزوالہ(نامہ نگاران)لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے گارڈن ٹاؤن میں سرمد کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5 لاکھ ‘ زیوارات،موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان،جوہر ٹاؤن میں نوید کی فیملی سے4 لاکھ ‘زیورات اور موبائل فون،سبزہ زارمیں نوازش سے ڈھائی لاکھ‘موبائل فون،نشتر کالونی میں سجاد سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون، گجر پورہ میں فرید سے ڈیڑھ لاکھ ‘ موبائل فون،بھاٹی گیٹ میں انور سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،لٹن روڈمیں قربان سے 39ہزار‘ موبائل فون،نواں کوٹ میں موسی سے 16ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے غالب مارکیٹ،سمن آباد اور گلشن اقبال سے 3 گاڑیاں جبکہ ہنجروال، کاہنہ، سندر،ڈیفنس،مزنگ،نشتر کالونی اور چوہنگ کے علاقوں سے 7 موٹرسائیکل چوری کرلئے۔فیروزوالہ‘جی ٹی روڈ ریان پورہ( کالاشاہ کاکو)کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مار کا ٹرک ڈرائیور ندیم احمد خان کو قتل کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن