مقبوضہ کشمیر: پہلگام واقعہ کی آڑ میں اسرائیلی طرز کی کارروائیاں، 3 کشمیریوں کے گھر مسمار، ایک کی جائیداد ضبط

سرینگر(کے پی آئی+ آئی این پی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میںجنوبی ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں ہفتہ کو پانچویں روزبھی بھارتی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔ آپریشن میں بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اورپولیس کے ہزاروں اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مودی سرکار نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں اسرائیلی طرز کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے، کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے تباہ کرکے انہیں اپنے وطن میں ہی بے گھر کرنا شروع کردیا گیا، جبکہ کشمیریوں کی املاک کو ضبط کیا جارہا ہے ، تازہ کارروائی میں مزید تین کشمیریوں کے گھر مسمار اور ایک کشمیری کی جا ئیداد ضبط کرلی گئی بھارت کی انتہاپسند ہندو مودی سرکار نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں کے خلاف اسرائیلی طر ز کی ظالمانہ کارروائیاں شروع کردی ہیں ،قابض بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں مزید تین کشمیریوں کے گھر بارو اور دیگر دھماکہ خیرمواد سے مسمار کر دیے ہیں۔ جبکہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھو ں ایک نوجوان کے دوران حراست قتل کے خلاف سینکڑوں لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرے کئے۔دوسری طرف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے جعلی انکائونٹرز کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آ گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج طویل عرصے سے نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن