لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میچ رات 8بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنے ٹیم کی شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑے بغیر میچ اپوزیشن کو دینا قابل قبول نہیں، ایسی شکست قبول نہیں کرسکتا،جس میں ایک جیتے ہوئے میچ کو ہار میں بدلاجائے۔ اگر آپ کھیل کر،مقابلہ کرکے ہاریں تو قبول ہے لیکن اگر آپ لڑے بغیر کھیل کو اپوزیشن کے حوالہ کرنا قابل قبول نہیں ہے۔بیٹنگ کرتے ہوئے مثبت نہیں تھے۔ بائولرز نے غیر معمولی کام کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 142 پر ڈھیر کیا۔ جواب میں ہم نے کوئی کوشش نہیں کی۔کراچی کنگز کے بائولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہاہے کہ ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔ ٹیم نے فیلڈنگ اور بائولنگ اچھی کی، بائولرز نے عمدہ بائولنگ کی اور ہم ان سے خوش ہیں۔ حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمہ داری لینا ہو گی، سٹار کھلاڑی ذمہ داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے۔ میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں، ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو سکورنگ میچ ہو رہے ہوں۔