بی آئی ایس پی سے منسلک گھرانوں کی مدد عبادت ہے، ڈاکٹر امجد ثاقب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے گوجرانوالہ میں جامع مسجد میاں عمر دین کا دورہ کےا ، ،ڈاکٹر امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی سٹاف کے ایک اجتماع سے خطاب کیا ، ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان بھر میں ایک کروڑ غریب گھرانوں کو خدمات فراہم کرنے والا ایک مثالی سماجی تحفظ پروگرام ہے ، خواتین کے ساتھ حسن سلوک، محبت اور وقار کے ساتھ برتاو¿ کرنے کی اہمیت پر زوردیا ،ضرورت مند افراد کو بھکاری تصور کرنا کسی گناہ سے کم نہیں ،بی آئی ایس پی سے منسلک گھرانوں کی مدد ایک عبادت ہے، مساجد کو مراکز کے طور پر استعمال کرنے سے مقامی کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، ،ڈاکٹر امجد ثاقب کو راشد لطیف یونیورسٹی لاہور میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ،ڈاکٹر امجد ثاقب نے 500 سے زائد طلبائ ، فیکلٹی اور سینئر مینجمنٹ سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن