پی ٹی آئی میڈیا سیل دہشتگردی کے واقعات پر خاموش: جاوید لطیف 

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی لبادہ اوڑھ کر دہشت گردوں کی پشت پناہی کی۔ انہیں فنڈ دیئے جیلوں سے نکال کر آباد کیا، آ ج وہی دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہوتے ہیں۔ تو پی ٹی آئی پاکستان مخالف انڈیا میڈیا کے ساتھ مل کر ان خوارجیوں کے ساتھ کھڑی ہو کر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلاتی ہے، پی ٹی آئی کا میڈیا سیل دہشت گردی کے واقعات پر خاموشی اختیار کرتا ہے۔ انہوں  نے کہاکہ ہمیں پر امن معاشی طور پر مضبوط پاکستان بنانے کیلئے قومی اتحادکی ضرورت ہے۔ پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن