ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں تعاون کرینگے : آئی جی موٹروے پولیس 

لاہور(نامہ نگار)آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ سے ریجنل آفس لاہور میں ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی اور بتایا کہ موٹروے پولیس سالٹ رینج میں ریڈیو فریکوئنسی انڈیٹفیکیشن سسٹم لانچ کر رہی ہے۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کے مطابق آر ایف آئی ڈی نظام کے تحت پبلک سروس سپیڈ کنٹرول مانٹیرنگ نظام بنایا جائیگا۔کلر کہار سالٹ رینج خود کار نظام کے تحت گاڑیوں کی سپیڈ مانٹیر ہوگئی۔موٹروے پولیس ٹرانسپورٹرز کیساتھ مل کر مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنا رہی ہے۔ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے موٹروے پولیس بھرپور تعاون کریگی۔عید کے دنوں میں اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن