شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماو امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ (ن) لیگ کے ساتھ ہیں نئی نسل پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل چاہتی ہے عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وفاقی اور صوبائی حکومت تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے میدان میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا، ایسے عناصر کسی سرکاری یا عوامی عہدے کے مستحق نہیں جنہوں نے سیاست کیلئے ریاست پر حملہ کیا ہو کسی بھی ملک میں اگر امن استحکام ہو گا تو ترقی و خوشحالی پروان چڑھے گی جس کا ادارک کرتے ہوئے (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک میں سیاسی استحکام کی خاطر کردار ادا کیا ہے۔