گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ووپرٹل جرمنی الیون نے شاندار مقابلے کے بعد سفیان الیون کو فائنل میچ ہراکر (پہلا پاک جر من ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ)جیت لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل ووپرٹل جرمنی الیون اور سفیان الیون کے مابین کھیلا گیا ، سفیا ن الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 102رنز کا ٹارگٹ دیا،جبکہ ووپرٹل جرمنی الیون نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر تے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کر کے ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔مین آف دی میچ عثمان جان،مین آف دی ٹورنامنٹ اسامہ مرزا اور بیسٹ باؤلر ثاقب میر قرار پائے،سیٹلائٹ ٹائون دھوبی گھاٹ گراونڈ میں’’ پہلا پاک جرمن ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ ‘‘کا انعقاد کیا گیا،پانچ روزہ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ زیر سرپرست علی عمران ڈار،محمد قیصر بٹ،حافظ ر ضو ا ن ، عمران بھٹی،چیف آرگنائزر احسان بھٹی،محبوب پٹھان،آرگنائزنگ کمیٹی ممبران حافظ شانی،عثمان جا ن پٹھہ اور عدنان سیکھو کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔