لاہور (خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 5 اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی سماعت کو ملتوی کیا ہے۔ پیر روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے احتساب عدالت کے جج قمر الزمان کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، جس کے بعد عدالت نے سماعت 5 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو دوبارہ طلب کر لیا۔
پیراگون‘ سماعت ملتوی