لاہور(نامہ نگار)شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہننانے کے مشن کے تحت سی ٹی او لاہور نے شہر میں روزانہ ایک گھنٹے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کر کے آگاہی دینے کا حکم دیاہے۔سی ٹی او اطہر وحید کے مطابق ٹریفک وارڈن دوپہر کو ایک گھنٹے کیلئے اہم مقامات پر ناکہ بندی کریں،ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل اورکار سواروں کو نئی ہدایات سے آگاہی دیں کہ کار ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجر کیلئے سیٹ بیلٹ لازم جبکہ موٹرسائیکل ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے شخص کیلئے ہیلمٹ پہننانا لازم ہو چکا یے۔ایک ہفتہ کی آگاہی کے بعد ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پرچالان ہوگا۔