ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ بحرین کے موقع پر شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی خصوصی دعوت پر سخیر پیلس میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر شاہ بحرین نے کہا کہ اْمت مسلمہ کا اتحاد، فروعی اختلافات کا خاتمہ ناگزیرہے۔ انہوں نے بین المذاہب رواداری کی کوششوں کو سراہا۔سخیر پیلس میں وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شاہی پروٹوکول ٹیم کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شہرہء آفاق انگریزی ترجمہ قرآن ’’دی مینی فیسٹ قرآن‘‘،’’قرآن آن مینجمنٹ‘‘ اور اپنی شہرہء آفاق عربی تصنیف ’’دستور مدینہ‘‘ اور دیگر کتب تحفہ میں دیں اورشاہ بحرین شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی پرتپاک مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن