لاہور(خبرنگار)محکمہ بلدیات نے جنوبی پنجاب میں فلڈ ریلیف کیلئے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین کی جانب سے تمام تر مشینری متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر نے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔مشینری فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر متعلقہ چیف افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے مراسلہ کے ذریعے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں ںسے نمٹنے میں محکمہ بلدیات کی مشینری معاون ثابت ہوگی جبکہ مشینری کیساتھ ساتھ عملہ بھی ریلیف کیمپس میں تعینات رہے گا۔