سلیم مانڈووی والا کا زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی ولا نے جیل میں سابق آصف زرداری کی صحت پر اظہار تشویش کیا ہے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت خراب ہے سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی یے اپنے بیان میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف زرداری کو علاج معالجے کی بہتر سہولت فراہم کی جائے ۔ا آصف زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں سلیم مانڈوی والا حکومت ڈاکٹروں کی سفارشات پر عمل درآمد کرے ۔ ہر قیدی کا حق ہے کہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ آصف زرداری کو علاج کے اسپتال منتقل کیا جائے، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں حکومت ہوش کے ناخن لے ، اور آصف زرداری کو انتقام کا مزید نشانہ بنانے سے باز رہے ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے پیپلز پارٹی کے رہنماں اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ڈاکٹر ۔ جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی سابق صدر کا قانونی اور بنیادی حق ہے ۔

ای پیپر دی نیشن