ایران کے شہر بندر عباس میں شاہد راجئی پورٹ پر دھماکا ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا میں 516 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکا راجئی پورٹ پر عمارت میں ہوا ہے
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے اور آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔