بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل جائے گا، مفتی عبدالوحید جلالی

اسلام آباد (خبرنگار)بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل جائے گا. پوری قوم پاک فوج کی پشتی بان ہے ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان مفتی عبدالوحید جلالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ ایک طویل مدت سے بھارت وطن عزیز پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ بزدلانہ کاروائی ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،تاریخ گواہ ہے کہ ایسے حملے انڈین را نے خود کرا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی ہے، مودی سرکار اپنے ملک میں حالات کنٹرول نہیں کر سکی اور اسکا ملبہ وطن عزیز پاکستان پر ڈال کر اپنی سبکی پر پردہ ڈال رہی ہے، انڈین دھمکیوں سے پاکستانی قوم کبھی بھی خوف زدہ نہیں ہو گی اگر انڈیا کی طرف سے جارحیت کا مظاہرہ ہوا تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کا بھر پور مقابلہ کرے گی ، مفتی عبدالوحید جلالی نے مذید کہا کہ مودی فاشسٹ نے آزاد کشمیر پر قبضہ کی بات کی ہے اسے یاد رہنا چاہیے کہ آزاد کشمیر وہ خطہ ہے جہاں سے ہمارے آبا و اجداد نے ڈوگرہ سرکار کو کلہاڑیوں سے مار کے نکالا تھا، وطن عزیز پاکستان کی قوم کی یہ تاریخ رہی ہے کہ جب بھی ملک کے دفاع کی بات آئی ہے یہاں کے باسیوں نے ایک قوم بن کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، انہوں نے مذید کہا کہ انکی جماعت قومی سلامتی کمیٹی کے جملہ فیصلہ جات کی مکمل حمایت کرتی ہے

ای پیپر دی نیشن