بھارت اپنے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا، جنید انوار 

اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پہلگام واقعے کو بھارتی سازش قرار دیاہے اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو چھپانے کے لیے جھوٹے ڈرامے رچا رہا ہے، مگر اب اس کے جھوٹ اور چالاکیوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت امن کا دشمن ہے وفاقی وزیر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی بحری، بری اور فضائی افواج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیںوفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو دو طرفہ معاہدوں خصوصا سندھ طاس معاہدے کا احترام کرنا چاہیے، اور اس کی معطلی نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ بلاجواز بھی ہے

ای پیپر دی نیشن