بھارت میں ہونیوالی سائوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں ہونے والی سائوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اتھلیٹس کو وقت پر ویزے نہ ملنے اور پاکستان کے انکار کے بعد ایونٹ کو ملتوی کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سائوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 ماہ میں دوسری بار ملتوی کی گئی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی اتھلیٹس کو بھارت کے ویزے نہ ملنا ہے۔پہلے یہ ایونٹ گزشتہ سال اکتوبر میں شیڈول تھا، جس کو ملتوی کرکے اپریل میں اعلان کیا گیا کہ چیمپئن شپ 3 سے 5 مئی بھارت کے شہر رانچی میں ہوگی۔انڈین اتھلیٹکس فیڈریشن نے ایونٹ ملتوی ہونے کی باقاعدہ کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی اتھلیٹس کو ویزے ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی ویزے کیلئے 43 اتھلیٹس کے نام بھیجے تھے، جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا نام بھی شامل تھا۔

ای پیپر دی نیشن