کوئیکاکی طرف سے پاک کوریا آئی سی ٹی سنٹر فار ایکسیلنس کیلئے پوسٹ پروجیکٹ سپورٹ فراہم

اسلام آباد(خبرنگار)کوئیکانے پاک کوریا آئی سی ٹی سنٹر فار ایکسیلنس کے لیے دو لاکھ ستاسی ہزارچار سو سات ڈالرز کی پوسٹ پروجیکٹ سپورٹ فراہم کردی فنڈزضروری مرمت اور دو نئی لیبز کے لیے لائسنس یافتہ سافٹ ویئر سے لیس 103تیز رفتار کمپیوٹرز کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اپ گریڈ شدہ نئی لیبز پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر میں ہنر مند پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہوئے اعلی معیار کی آئی سی ٹی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مرکز کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی ان اہم اپ گریڈز کے علاوہ کوئیکانے ایک جدید ترین ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم فراہم کیا ہے جو آن لائن تدریس اور ریموٹ لرننگ کے لیے مرکز کی صلاحیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرتا ہے مانیٹرنگ کیمروں کی تنصیب کا مقصد آئی سی ٹی سینٹر کی آپریشنل کارکردگی کو مزید تقویت دینا ہے اپنے قیام کے بعد سے کوئیکا آئی سی ٹی سینٹر میں فعال طور پر شامل رہا ہے ڈیٹا تجزیہ لیب جدید ترین موضوعات جیسے کہ مصنوعی ذہانت بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیٹا تجزیہ، اور ڈیٹا پلاننگ پر توجہ دے گی ان لیبز میں سالانہ 200طلبا کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جو مرکز کے مختلف کورسز میں تقریبا 1,800طلبا کے موجودہ اندراج میں حصہ ڈالیں ۔

ای پیپر دی نیشن