سرکاری ہسپتالوں میں آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے سموک فائر الارم فعال کئے جائیں:خواجہ عمران نذیر  

لاہور( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس صاحبان کی آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ تمام سرکاری ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت میں آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے سٹاف کی فائر فائٹنگ‘ ڈرل کی ٹریننگ دوبارہ کرائی جائے۔لیبر رومز‘ ایمرجنسی اور نرسری وارڈز میں فائر فائٹنگ، سموک ڈٹیکیٹرز، فائرالارم  پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد کی رپورٹ فوری ارسال کی جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں فائرفائٹنگ پروٹوکولز پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی‘ متعلقہ سی ای او، ایم ایس ذمہ دار ہوگا۔ہسپتالوں کے تمام ملازمین اپنا سروس پروفائل ایک ہفتہ کے اندر اپڈیٹ کرکے محکمہ صحت کو ارسال کریں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر 4 جنوری 2025 سے موبائل ایپ لانچ کریگا‘ آئندہ ملازمین این او سی، اے سی آرز، چھٹیاں، کنٹریکٹ کی توسیع کے لئے موبائل ایپ کے ذریعے اپنا کیس جمع کرا سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن