تین بارعوام نے ن لیگ کواقتداردلایامگرعوام کےفیصلوں کامذاق اڑایاگیا, آج ملکی معیشت کوخطرات ہیں،اسے ریورس گیئرلگ چکاہے: سعد رفیق

لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے بے سروسامانی اور مشکلات کا سامنا کیا، قائد اعظم نے تاریخ کا دھارابدل ڈالا، آج کا دن جمہوریت سےعشق کرنے والوں کےلیے خوشی کا دن ہے. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئین کی حکمرانی کے جدوجہد کررہی ہے.
تین بارعوام نے ن لیگ کواقتداردلایامگرعوام کےفیصلوں کامذاق اڑایاگیا، پڑوسی ترقی کرگئےمگرہم ایک دوسرےکے گریبانوں میں ہاتھ ڈالتےرہے، آج ملکی معیشت کوخطرات ہیں،اسے ریورس گیئرلگ چکاہے، وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مسائل حل کیے جائیں، ہم نے نوازشریف کےساتھ عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی، پہلے بھی کہہ چکےہیں کہ عدلیہ کااحترام کرتےہیں۔

ای پیپر دی نیشن