نوشکی:فلاحی ادارے کے زیراہتمام  معذور افراد کیلئے فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد

نوشکی(اے پی پی)بی آر ایس پی اور پیٹرپ فائونڈیشن کی سے جانب ٹیچنگ ہسپتال نوشکی میں جسمانی معذور افراد کیلئے مفت فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میں مشہور فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سیف اللہ خان درانی، کنسلٹنٹ فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر یاسر مسیح اور کنسلٹنٹ فزیوڈاکٹر نور محمد شامل تھے۔ پہلے دن ضلع نوشکی سے تعلق رکھنے والے 70 کے قریب مختلف جسمانی تکالیف میں مبتلا لوگوں کا معائنہ کیا گیا۔ زیادہ تر بچے پیدائشی معذوری کے بعد بروقت علاج نہ ملنے سے دائمی معذوری میں مبتلا ہوگئے تھے جن کو فزیو ٹیم نے خاص ورزش کرائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن