راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری ملکی غیر ملکی کرنسی زیوارات ، گاڑی ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ نیو ٹان کو محمد ہارون عباسی نے بتایا کہ پنڈورہ میں میرے گھر سے دو عورتوں نے سات تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلیا تھانہ نصیر آباد کے علاقے کوہ نور مل کے سامنے ایک شخص سے گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے چھین لئے گئے تھانہ روات کو جاوید اقبال نے بتایا کہ فیز 8 میں میرے گھر سے تین لاکھ روپے کی نقدی ، تین ہزار ڈالر ، تین تولہ سونا اور دیگر اشیا چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹان کو فیصل عباس نے بتایا کہ پنڈورہ میں میرے گھر کے تالے توڑکر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ ویسٹریج کے علاقے رینج روڈ پر گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا تھانہ صادق آباد کو تیمور عباسی بتایا کہ مجھ سے مسلح افراد نے پانچ لاکھ روپے ، میراں کار نمبر LOD 1939 چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو ماجد حیات نے بتایا کہ سیکٹر 4سے میری آلٹو کار نمبر AMV 137 چوری ہو گئی تھانہ وارث خان کو واجد نے بتایا کہ ڈھوک الہی بخش سے میرا موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ صادق آباد کو محمد تاجور خان نے بتایا کہ ایران روڈ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔