لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا غزہ میں بے مظالم عالم اسلام کے ضمیر جھنجوڑنے کیلئے بہت کافی ہے۔ دشمن اسلام کے ماننے والے مسلمانوں کو مٹانا چاہتا ہے لیکن اس کو یہ بات ذہن میں ضرور رکھنی چاہیے کہ اسلام مٹنے کیلئے نہیں آیا۔ یہ تمام باطل نظاموں کو مٹانے کیلئے آیا ہے۔