گوجرخان، چور گروہ سکول سے بجلی کی موٹریں ودیگر سامان لے اڑا

 گوجرخان (نامہ نگار) نعیم اقبال سکول چوکیدار بورگی نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم چور گروہ سکول کی موٹر سٹیشنری کا سامان گھڑیاں اور دیگر اشیا چرا کر لے گیا حمزہ کیانی نے پولیس تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ فرنچائز سے لیپ ٹاپ ڈیوائس اور دیگر اشیاء چرا لی گئی ہیں خان احمد خان نے پولیس تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کرائی کے کہ وہ اوجڑی کا کام کرتا ہے گزشتہ روز ٹرالر لوڈ کر کے روانہ کیا ٹرالر ڈرائیور کے مطابق رات کو مندرہ چکوال روڈ پر بیریئر لگا کر ایک گاڑی میں سوار افراد جنہوں نے گاڑی پر ریوالونگ لائٹ لگا رکھی تھی زبردستی اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ دی ٹرالر لے گئے اور ٹرالر سے 70 بوریاں اتار لیں اور فرار ہو گئے پولیس تھا نہ مندرہ نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس تھانہ مندرہ کو نعمان نے بتایا کہ اس کا قیمتی بکرا نامعلوم چور چرا کر لے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن