گوجر خان، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری 

  گوجرخان (نامہ نگار)بلدیہ گوجر خان کا تجاوزا ت کے خلاف آپریشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری، تجاوزات کنندگان کے خلاف تھانہ گوجر خان میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی اور سامان ٹرالیوں میں لوٹ کر کے بلدیہ دفتر پہنچا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں آپریشن کا سلسلہ جاری ہے انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین سپروائزر خواجہ بلال سلیم نے عملہ تجاوزات کے ہمراہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے گزشتہ روز راستوں میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور تجاوزات کرنے پر چار افراد کے خلاف تھانہ گوجر خان میں ایف آئی آر درج کرا دی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تجاوزات کنندگان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن