کھنڈہ ،رمضان کا آخری عشرہ ،بازاروں میں رونقیں بحال ہونے لگیں

 کھنڈہ (نامہ نگار) جوں جوں عید الفطر قریب آرہی ہے بازاروں میں گہماگہمی دیکھی جارہی ہے خواتین اور فیملیز چوڑیاں مہندی جیولری کپڑے جوتے میک اپ کا سامان خریدتی نظر آتی ہیں مہنگائی کے باعث خریداروں اور دکانداروں کے درمیان بحث و توتکار بھی دکھائی دیتی ہے عید الفطر کے باعث تاجروں نے بھی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے غریب لوگوں اور مڈل کلاس طبقہ کی قوت خرید سے نئے کپڑے و جوتے باہر ہوچکے ہیں خریدارخواتین و فیملیز کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے زندگی اجیرن بنادی ہے اپنے اور بچوں کے لیے عید کے نئے کپڑے جوتے و دیگر چیزیں خریدیں یاگھریلو اخراجات پورے کریں بڑھتے بجلی وگیس پانی بلز اور ہوشربا مہنگائی نے کچومر نکال کررکھ دیا ہے ہر چیز قوت خرید سے باہر دکھائی دیتی ہے عید کی خوشیاں منانے میں مشکل پیش آرہی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے بہت دعوے کیے تھے مگر مہنگائی کم نہیں ہوسکی کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا جاتا دوسرے ممالک میں مذہبی تہواروں پر مہنگائی میں کمی اور سیلیں لگائی جاتی ہیں مگر وطن عزیز میں عید کے موقع پر ہر چیز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن