بیول(نامہ نگار )سابق وزیراعظم پاکستان موجودہ ایم این اے راجہ پرویز اشرف کے دست راست پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی راہنما نامور قانو ندان بزرگ سینئر ایڈووکیٹ راجہ امیر اکبر جیسے لوگ صدیوں تک یاد رکھے جاتے ہیں ان کا خلاپر کرنے انہتائی مشکل بلکہ ناممکن ہے ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ان خدمات گوجر خان کی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے راجہ امیر اکبر ایڈووکیٹ مرحوم ایک غریب پرواری کی اعلی مثال تھے اور غریب عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوکر فری مقدمہ لڑتے تھے گوجر خان بار ایسوسی ایشن میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا ان کا شمار ضلع روالپنڈی کے مایہ ناز وکیلوں میں ہوتا تھا ،پاکستان پیپلزپارٹی ایک رہبر اور راہنمائی کرنے والے اور شخص سے محروم ہو گئی ہے ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو شہید کے جانثار سپاہی میں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب میں سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف سابق امیدوار قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ الحاج فرخ اقبال راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ ایم مقصود قریشی حاجی راجہ لیاقت علی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیا انہوں نے کہا راجہ امیر اکبر ایک مخلص دوست تھے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ان وفات پر افسوس زدہ ہیں اور ان کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کر رہے ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان سے دلی تعزیت کرتے ہیں ان صبر جمیل عطا فرمائے۔