لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھارت میں بغیر پائلٹ کے جہاز میں گھنٹوں قید ہوگئے جس پر وہ چلا اٹھے۔نئی دہلی میں ایئر انڈیا کیساتھ پرواز میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، وارنر اور دیگر مسافروں کو ایک ایسے طیارے میں سوار کرایا گیا جس میں کوئی پائلٹ نہیں تھا، جس کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ ڈیوڈ وارنر نے ایکس پر لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوئے ہیں جس میں پائلٹ نہیں ہیں اور گھنٹوں تک جہاز میں انتظار کرتے ہیں۔ آپ یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کریں گے کہ آپ کے پاس پرواز کیلئے کوئی پائلٹ نہیں ہے؟