ملتان انتظامیہ عوامی نمائندگان کا فلاحی منصوبوں کی فوری تکمیل پر اتفاق

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب نے ترقی کے سفر کو تیز کرنے کیلئے سیاسی قیادت کو شامل کارواں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈویڑنل انتظامیہ، عوامی نمائندگان کا عوامی فلاحی منصوبوں کی فوری تکمیل پر اتفاق کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی صدارت میں انتظامیہ و سیاسی عمائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور مسلم ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر و رہنماؤں نے شرکت کی۔ڈویڑنل انتظامیہ کی جانب سے عوامی نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ آپس کے روابط مضبوط کرنے سے جنرل پبلک کو فائدہ ہوگا۔حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے سب کو ایک پلیٹ فارم پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے مسائل حل کرکے انہیں مضبوط کرنا ہے۔ واسا 1ارب روپے سے زائد قرض دار ہے جبکہ دوسرے محکموں نے بھی واسا کے اخراجات ادا کرنے ہیں۔ملازمین کی تنخواہوں دینے کیلئے ریونیو کی ضرورت ہے۔ واسا کو ٹیرف ریوائز کرکے کولیکشن کو بہتر کرنا ہوگا اور کپیسٹی بلڈنگ کرنا ہوگی۔ تمام سکیموں کو وقت پر مکمل کرکے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔نواب پور روڈ، المصطفٰی روڈ، ٹی بی روڈ پر کام کی رفتار بڑھا کر جلد مکمل کی جائے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تجاوزات، وال چاکنگ ، غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خاتمے، سٹریٹ لائٹس ، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالی بارے واضح احکامات دئیے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران و عملے کو غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خاتمے بارے الٹی میٹم دیدیا ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے کام کرے۔ جب تک یونین کونسلوں کے دائرہ کار بارے فیصلہ نہیں ہوجاتا ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پلان مرتب کرکے مظفرآباد،قاسم بیلہ، سورج میانی اور دیگر علاقوں کی صفائی کرے گی، کنٹینرز کو تبدیل کروایا جائے گا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں صفائی کے بعد سڑکوں پر گند پھینکنے والوں کو جرمانے کئے جائیں۔عید پر خصوصی صفائی مہم چلائی جائے اور تمام علاقوں کی مکمل صفا ئی کروائی جائے۔ میپکو اپنی فیلونگ کا وقت تبدیل کرے، تمام گاڑیاں خانیوال روڈ پر پارک ہونے سے رش کے وقت شہری پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں میپکو مسائل بارے کمیٹی تشکیل دیدی۔ بے ہنگم تاروں، خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی بارے مکمل رپورٹ ڈی سی ملتان کو بھیجی جائے۔ شہری کی شکایت سے لیکر اس کے ازالے تک مکمل عمل اور وقت بھی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے۔سکولوں میں مسنگ فیسلٹیز، سٹاف بارے بھی حکومت پنجاب کو لکھا جارہا ہے۔ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی جلد تکمیل بارے ہنگامی بنیادوں بارے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ بلڈنگ 31 جولائی تک او پی ڈی کارڈیالوجی ہسپتال کو ہینڈاوور کردے گی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
اتفاق 

ای پیپر دی نیشن