حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، رانامشہود احمد خاں

 اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہوگا  یہاں کے لوگوں کو ترقی دے کر  ہم ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں، اس مقصد کی حصول کی خاطر ہم قومی اداروں کے ساتھ بین الاقوامی بزنس کمیونیٹی سے بھی مسلسل رابطے میں ہے ۔ تاکہ ملک میں دیہی سطح پر تجارت کیلئے اور مقامی لوگوں کے روزگار  نئے موقع پیدا کیے جاسکے۔ بلوچستان اپنی مرطوب آب و ہوا کی بدولت اہم مقام رکھتا ہے جسکی وجہ سے یہاں کے پھل عالمی طور پر مشہور ہیں ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی سے صوبے میں خوشحالی آئیگی۔ یہ بات وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے پاکستان پاورٹی ایلویئیشن فنڈ (پی پی اے ایف)? بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی ) انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر اور یورپی یونین کی اشتراک  سے چلنے والے دیہی اور پائدار ترقی کی پروگرام جی آر اے ایس پی کی جانب سے مماثل گرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ قومی جذبے سے سر شار ہے انشاء￿  اللہ وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان کے لوگ پاکستان کو لیڈ کریں گے ۔ بلوچستان کے لوگ  محب وطن اورملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انھوں کہا کہ ہمیں اس وقت آپس میں اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت کیو نکہ ہمارا دشمن ہمارے اداروں کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں ہمیں اپنے ملک سے دہشتگردی و بدامنی کا قلعہ کمہ کرنا ہے اور یہ ہم اس وقت کرسکیں گے جب ہم تمام اکائی یکجا ہوں گے۔ اس موقع چئیرمن پی ایم یوتھ پروگرام نیکہا کہ اکتوبر میں بہت بڑا تجارتی شو کرنے جا رہیہیں بلوچستان کے تاجر اس تجارتی شو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ یہاں کے پروڈکٹسں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن