چکوال(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر احمد علی اعوان کی نگرانی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ انچارج ٹریفک چکوال، انسپکٹر محمد عاشق کی قیادت میں ٹیم نے جہلم روڈ پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والے نوجوا نوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ یہ کارروائی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ون و یلنگ نہ صرف نوجوانوں کی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ دیگر راہگیروں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ڈی ایس پی ٹریفک احمد علی اعوان نے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے باز رکھیں اور قانون کی پاسداری کریں۔