ہارون آباد: دل کا دورہ پڑنے پر ریڑھی بان ایئرایمبولینس سے لاہور منتقل

ہارون آباد (نامہ نگار) ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہارون آباد سے ہارٹ اٹیک کا مریض لاہور منتقل، غریب ریڑھی بان کے لواحقین کا ایم پی اے غلام مرتضیٰ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار تشکر، ہارون آباد ٹبہ نور پورہ کے 40 سالہ ریڑھی بان ذوالفقار کو ہارٹ اٹیک ہوا۔ ائیر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جس پر ذوالفقار کے لواحقین نے ایم پی اے غلام مرتضیٰ چوہدری اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہم غریب لوگ ہیں علاج کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے تھے، ہمیں بلامعاوضہ گھر سے لاہور کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو انچارج لیاقت علی کا کہنا ہے ہارون آباد سے یہ تیسرا مریض ہے جو ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن