فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی رانا طاہر اقبال نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف کے اپنے ادوار اقتدار میں ملک بھر میں پایہ تکمیل کو پہنچائے گئے ترقیاتی میگا پراجیکٹس کا مخالف بھی اعتراف کرتے ہیں۔ پارٹی قائدین نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور ترقی کے منشور کیساتھ عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔