اسلام آباد میںبین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا آغاز

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بین الاقوامی باسکٹ بال ٹریننگ کیمپ کا اسلام آباد میں آغازہوگیا ہے امریکی کوچز بحریہ یونیورسٹی میں نوجوان باسکٹ بال کھلاڑیوں کو تربیت دینا شروع کردی ہے امریکی ادارے سی ٹی آئی اسپورٹس اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیاہے امریکہ سے تعلق رکھنے والے کوچز لوک ایلی اور جیکب کم کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ 28اپریل تک جاری رہے گاجنرل سیکرٹری اوج ظہور نے کہا ہے کہ کیمپ کا مقصد اسلام آباد کے باسکٹ بال کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے پاکستان باسکٹ بال کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی پہچان ملی ہے پاکستان کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا ہے  تربیتی سیشنز بحریہ یونیورسٹی کے انڈور باسکٹ بال کورٹ میں منعقد ہو رہے ہیںتربیتی کیمپ میں پانچ مقامی کوچز کو بھی راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن