چھوٹے کاروباری ادارے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے،وقاص الحسن

اسلام آباد(خبرنگار) کارانداز پاکستان، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے اقدام ایکسیلیریٹ پراسپرٹی (اے پی)اور پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی گئی ہے، مقصد خصوصی طور پر خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں ، ماحولیاتی ٹیکنالوجی سے وابستہ اسٹارٹ اپس، اور جدت پر مبنی منصوبوں کو فروغ دینا ہے آغا خان فانڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسراختر اقبال نے پاکستان کے کاروباری ماحول کو سہارا دینے کی غرض سے جدید شراکت کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر روشنی ڈالی،کارانداز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،وقاص الحسن نے کہا کہ چھوٹے کاروباری ادارے ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، معاشی استحکام اور جدت طرازی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن