اسلام آباد (رپورٹ: رانا فرحان اسلم) اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2025ء کو گلیشیئرز کا عالمی سال قرا دینے کے بعد پاکستان نے تھرڈ پول (ہمالیہ) گلیشیئرز کو محفوظ بناننے کیلئے اقدامات کا آغازکردیا گیا۔ تیرہ ہزار بتیس گلیشیئرز پاکستان کیلئے فریش واٹر ٹاور کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی روابط مصدق ملک اور سیکرٹری عائشہ حمیرا چودھری گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے قومی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ گلگت بلتستان آزاد جموںکشمیر، خیبرپی کے کی حکومتوںکے ساتھ بھی مکمل رابطہ میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں موجود تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔