پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رولز کے تحت کیا جاتا ہے: سرکاری وکیل 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے عدالت میں جواب داخل کر دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ رولز کے تحت کیا جاتا ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو زیر سماعت  ہے، لہٰذا، اس درخواست کو بھی دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت کیلئے بھجوا دیاجائے۔ وکیل درخواست گزار نے اس تجویز کی مخالفت کی، عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن