بلوچستان میں انٹر میڈیٹ امتحانات ملتوی کرکے طلبا کی حق تلفی کی گئی :کاشف مرزا

لاہور(نیوز رپورٹر)صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا  نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں انٹر میڈیٹ امتحانات ملتوی کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا انٹر میڈیٹ امتحانات ملتوی کرکے طلبا کی حق تلفی کی گئی اور انہیں ذہنی اذیت کا شکار کیا گیا ۔اس موقع پر صدر بلوچستان نذر محمد بڑیچ اور سیکرٹری بلوچستان حضرت علی کوثربھی موجود تھے۔کاشف مرزانے کہا فرسودہ نظام نے شعبہ تعلیم کو برباد کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن