الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے پنجاب‘سندھ میں واٹر پلانٹس کی تنصیب

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انسانیت کی خدمت،فلا ح و بہبود اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ایک اہم عملی قدم اٹھاتے ہوئے مخیر حضرات کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کیلئے پنجاب کے مختلف علاقوں جیسے ڈیرہ غازی خان، بھکر اور ریتڑہ کے مقامات اورباہو گوٹھ (سندھ) کے بھی مختلف علاقوں میں الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئر مین حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر نگرانی آر او واٹر پلانٹس نصب کیے گئے ہیں ۔اس منصوبے کا مقصد صاف، میٹھا اور صحت بخش پانی فراہم کرنا ہے تاکہ لوگ غیر صحت مند پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں، الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہم نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو اپنی فلاحی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے ان پسماندہ اور غریب علاقوں کا انتخاب کیا جہاں پینے کا پانی شدید طور پر مضر صحت تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن