گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرکے اراضی ریکارڈ سینٹرکے کمپیوٹر آپریٹر کو 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کاروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی ہدائت پر عمل میں لائی گئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان افضل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کاروائی کرکے 30ہزار روپے رشوت لینے والے اراضی ریکارڈ سینٹر سرائے عالمگیر کے کمپیوٹر آپریٹر ایمان طیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ۔