راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) اسپیشل سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب گورنمنٹ طیب فرید نے گزشتہ روز پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام مختلف پارکوں کا دورہ کیا پی ایچ اے کے زیر اہتمام مختلف پراجیکٹس بارے انہیں ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے تفصیلی بریفنگ دی۔اسپیشل سیکرٹری ہاسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ طیب فرید نے پی ایچ اے راولپنڈی کے دورے پر کہا کہ پنجاب گورنمنٹ راولپنڈی کے پارکوں کی اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش کے حوالے سے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو تفریح سہولیات یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے راولپنڈی میں پارکوں کی اپ گریڈیشن بارے انہوں نے پی ایچ اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اقدامات کی تعریف کی۔ راولپنڈی پی ایچ اے کے دورہ کے موقع پر اسپیشل سیکرٹری ہاسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ طیب فرید نے پارکوں میں پبلک سہولیات کے پیش نظر مختلف امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔طیب فرید، اسپیشل سیکرٹری ہاسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ کو بعد ازاں پی ایچ اے ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے دورہ پر انہیں پریزنٹیشن بھی دی گئی۔