لاڑکانہ، اے ایس آئی قتل میں  ملوث2ملزمان گرفتار

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں چند روز قبل مسلح ملزمان کے حملے میں قتل ہونے والے تھانہ سچل کے اے ایس آئی امداد ڈاھانی کے قتل مقدمے ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں علی حیدر اور بدل گوہر عمرانی شامل ہیں، مقتول اے ایس آئی امداد علی ڈاھانی کے بھائی معشوق علی کی مدعیت میں تھانہ حیدری میں مقدمہ درج ہے، پولیس کی جانب سے درج مقدمے کی تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن