یوم پاکستان،آر ڈبلیو ایم سی کا ڈویژن بھرمیں خصوصی صفائی آپریشن  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے لئے ڈویژن بھرمیں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ای او رانا ساجد صفدرکی قیادت میں راولپنڈی ڈویژن میں صفائی کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ خصوصی صفائی آپریشن کے تحت تمام اہم شاہراہوں، چوراہوں، بازاروں اور تفریحی مقامات کی خصوصی صفائی کی جا رہی ہے۔ یوم پاکستان کی تقریبات کے مقامات کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے اضافی سینیٹری ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن