لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ بلوچستان پاکستان کی شان، مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔ پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے ڈائیلاگ بہت ضروری ہے۔ خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان ننکانہ میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب میں کیا۔ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا آزادی اظہار رائے بنیادی حق، اس پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا،ہم ملک بھر میں صحافیوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کرینگے۔سیف اللہ قصوری، حافظ طلحہ سعید نے کہا دو قومی نظریہ میں ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ مرکزی مسلم لیگ قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کرے گی۔