فیروزوالہ:بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج،سحری، افطاری میں مشکلات 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) بجلی کی غیر قانونی بندش کیخلاف عورتوں اور مردوں نے لاٹھیاں پکڑ کر کالا خطائی روڈ بابکوال کے قریب ٹائر جلا کرروڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔ ٹریفک جام ہونے سے بچے، بوڑھے اور مریض پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کے مطابق کالا خطائی روڈ پر واقع دیہاتوں میں مسلسل 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کو سحری اور افطاری کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں مگر واپڈا نے ان احکامات پرعمل درآمد نہیں کر رہی۔ واپڈا نے لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی چوری بتائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن